• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود انحصاری اور ترقی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے ذریعے قومی سلامتی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا۔


سیمینار میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، فواد چوہدری، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور دیگر نے شرکت کی اور ملکی دفاعی صنعت کو موثر بنانے پر اظہار خیال کیا۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دفاعی صنعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی صنعت میں خودانحصاری کے حصول کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری بہت ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ نجی اور سرکاری شعبوں کو مربوط انداز میں دفاعی پیداوار کے شعبوں میں شراکت داری کرنا چاہئے۔

آرمی چیف نے سیمینار کے شرکاء کی دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کے حصول کے لئے تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نجی و سرکاری شعبوں کے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

تازہ ترین