• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قرض دے کر منافع نہیں کما رہے، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان ماریا ٹریسا نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرض دے کر منافع نہیں کما رہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں ماریا ٹریسا نے کہا کہ لوگ آئی ایم ایف کے بارے میں غلط سوچ رکھتے ہیں، مالیاتی ادارے نے پاکستان کو قرض دینے کے بعد کوئی منافع نہیں کمایا۔

ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف ان رکن ممالک کی مدد کرتا ہے جو مالیاتی مسائل کا شکار ہیں، پاکستان مالیاتی ادارے کے 18ویں پروگرام میں داخل ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرض کی ادائیگی کا ہے، یہ اپنی کل آمدنی سے تقریباً 25 فیصد خرچ کرتا ہے۔

ماریا ٹریسا نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی مثبت چیز ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق قرض جی ڈی پی کا 60 فیصد ہونا چاہئے۔

آئی ایم ایف ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آمدن کم ہے، حکومت کو محروم طبقے پر زیادہ خرچ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے گا، ڈالر کا ریٹ مارکیٹ طے کرے گی۔

ماریا ٹریسا کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی کے ذریعے شرح سود کو کنٹرول کرنا ہے، حکومت کو 3سال میں ٹیکس آمدن بڑھانی ہے، اخراجات کم کرنے ہیں، صوبوں کو ٹیکس آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔

تازہ ترین