• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی پولیس اہلکاروں کی ڈانس ویڈیو وائرل


پولیس کا کام مجرموں کو پکڑ کر اُنہیں کیفر ِکردار تک پہنچانا ہے، تاہم آسٹریلیا کے ایک شاپنگ مال میں پولیس والوں کی ڈانس کرنے کی ویڈیو نے خوب دھوم مچارکھی ہے۔

یہ دلچسپ ڈانس پرفارمنس آسٹریلیا کے شہر Geelongکے ایک شاپنگ مال میں دیکھی گئی جہاں پرفارمر نے بچوں کا پسندیدہ گانا بے بی شارک لگایا تو وہاں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے بھی بچوں کی طرح بے بی شارک پر ڈانس کیا۔

بے بی شارک پر لطف اندوز ہوتے آسٹریلوی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین