• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسر ٹاؤن کے 20 ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی

کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں 20 ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی کردی گئی۔

تیسر ٹاؤن کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب کراچی میں ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے تحت منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ شہر سے غیر قانونی تعمیرات اور قبضے اسی صورت ختم ہوسکتے ہیں، جب عوام کو قانونی طور پر گھر بنانے کے وسائل فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسر ٹاؤن میں پلاٹس کی قسط کا مرحلہ 3سال میں مکمل ہوگا، اسکیم کا ترقیاتی کام بھی اسی دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

ایم ڈی اے کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 76ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور کمپیوٹرائز بیلیٹنگ کے تحت درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔

تازہ ترین