• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اینڈ ویلز میں نسلی و مذہبی منافرت کے آفنسز دگنے

لندن (جنگ نیوز) ہوم آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں چھ سال کے عرصے میں نسل پرستی اور مذہبی منافرت پر مبنی آفنسز دگنے ہوگئے ہیں۔ 2018/19ء کے دوران60763 آفنسز ریکارڈ کئے گئے جو2012/13ء کے 30238 آفنسز سے100فیصد زائد ہیں۔ یہ اعداد و شمار ہوم آفس نے جمعرات کو جاری کئے جن میں 5 کیٹیگریز کو رکھا گیا ہے جن کی ہیٹ کرائم کے طور پر تشریح کی گئی، ان میں نسل پرستی یا مذہبی منافرت، ہراسگی، ایسالٹ اور کرمنل ڈیمج شامل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کی44میں33پولیس فورسز یعنی تین چوتھائی نے2017/18ء کے مقابلے میں2018/19ء میں ان آفنسز میں اضافہ ریکارڈ کیا، جبکہ باقی11پولیس فورسز میں آفنسز میں کمی آئی ہے۔ 2018/19ء میں ریکارڈ کئے جانے والے 60763 آفنسز کسی بھی12ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اپریل2012ء میں ان آفنسز کو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین