• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایل این جی فراہمی کیلئے چار کمپنیز کی ٹینڈر آفرز

لندن/ سنگاپور (نیوز ڈیسک) پاکستان کو10سال کے لئے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے لئے چار کمپنیز نے امپورٹ ٹینڈر آفر کئے ہیں۔ یہ انکشاف ان معاملات کے بارے میں معلومات رکھنے والے دو ذرائع نے کیا۔ ٹینڈر آفر کرنے والی کمپنیز میں اٹلی کی ای این آئی، آذر بائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی ایس او سی اے آر، پیٹرو چائنا انٹر نیشنل سنگاپور (پیٹرو چائنا کو لمیٹڈ کا ایک یونٹ ہے) اور گلوبل ٹریڈنگ ہائوس ٹرافیگیورا شامل ہیں، توقع ہے کہ کمرشل آفرز2اگست کو اوپن کی جائیں گی۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ سرکاری پاکستان ایل این جی نے جون کے اوائل میں240ایل این جی کارگو کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا، جس کی10سال کے لئے ہر ڈلیوری140000کیوبک میٹر ہوگی۔ یہ ٹینڈر پاکستان کے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کے لئے ہے جوکہ600ملین کیوبک فٹ یومیہ نیچرل گیس وصول کرسکتا ہے۔ کارگو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ ٹرمینل پر ڈلیور کئے جائیں گے اور اس کی پہلی ڈلیوری ستمبر2019ء سے مارچ2020ء کے درمیان متوقع ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان ایل این جی اگست میں ٹینڈر ایوارڈ کرے گی۔ کمپنیز کے لئے یہ غیر معمولی ہوتا ہے کہ وہ لانگ ٹرم ایل این جی کنٹریکٹس کے لئے ٹینڈر ایشو کریں۔ ایک انڈسٹری ذرائع کے مطابق موجودہ آئل پرائسز کے تناظر میں یہ ڈیل5بلین ڈالر سے6بلین ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ پاکستان ایل این جی نے درخواست کی ہے کہ کنٹریکٹر برینٹ کروڈ آئل کی پرائسس پر ہو۔ بڈ دستاویز کے مطابق دونوں فریق کو یہ آپشن حاصل ہوگا کہ وہ کنٹریکٹ شروع ہونے کے پانچ سال بعد پرائسز پر نظرثانی کریں۔

تازہ ترین