• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ پرکام کا بوجھ کم کرنےکیلئے سکول لیڈرز کی کوششیں

لندن ( پی اے ) ایک نئی ریسرچ کے مطاق سکول لیڈرز اساٹذہ پر کام کے بہت زیادہ بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر تعلیم ڈامین ہنڈز نے کہاہے کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ ان لوگوں کو غیر ضروری بوجھ سے نجات دلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، 836سکول لیڈرز اور ایک ہزار سے زیادہ کلاس رومز کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ94فیصد سکول لیڈرزکام کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے کوششیں کرنے والےسکول لیڈرز کی شرح88 فیصدتھی۔نیشنل ایجوکیشن یونین کی جوائنٹ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر میری بائوسٹیڈنے کہاہے کہ سکولوں میں کام کے بوجھ کامسئلہ خراب تر ہوتاجارہاہے جس سے کارکردگی اس حد تک متاثر ہورہی ہے کہ سکولوں کے ورکنگ کلچر پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر سال دومرتبہ نمونے کے کیئے جانے والے سروے رپورٹوں سے ظاہرہوتاہے کہ 78 فیصد سکول لیڈرز نے بتایا کہ انھوں نے پلاننگ سے متعلق کام کابوجھ گزشتہ سال کی نسبت 71 فیصد کم کردیاہے۔ سکول چھوڑنے والے 46 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ سال آن لائن جاری کی جانے والی کام کا بوجھ کم کرنے کی کٹ استعمال کررہے ہیں۔وزیر تعلیم نے تمام لوکل اتھارٹیز اور اکاڈمیز کے ٹرسٹس کولکھا ہے کہ وہ پورے سکول سٹم میں کام کا بوجھ کم کرنے میں تعاون کریں،انھوں نے ان کو سکولوں پر سے ڈیٹا کابوجھ کم کرنے کیلئے ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی ہیں۔
تازہ ترین