• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو ٹی 20 ڈرافٹنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی زبردست مانگ، بابر، شاہد، شاہین نمایاں پلیئرز منتخب

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)یور و ٹی 20 لیگ کے لئے پلیئرز ڈرافٹنگ میں پاکستانی پلیئرز بھی چھائے رہے ،شاہد آفریدی اور بابر اعظم نمایاں پلیئرز کے طور پر چنے گئے ہیں ورلڈ کپ ونر کپتان اوئن مورگن بھی ایکشن میں ہونگے انہوں نے ڈبلن فرنچائز کی نمائندگی کے لئے معاہدہ کرلیا ہے۔ 6ٹیموں کی اس نئی لیگ میں متعدد سابق کرکٹرز سمیت موجودہ پلیئرز بھی ایکشن میں ہونگے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یورو لیگ میں 3ممالک آئرلینڈ، ہالینڈ اسکاٹ لینڈ کی 2،2ٹمیں شریک ہیں ،ہر ٹیم نے قاعدے کے مطابق ایک آئی کون اور ایک مارکو پلیئر کا انتخاب کیا ہے۔ ایمسٹرڈیم نے شین واٹسن کو آئی کونک جبکہ عمران طاہر کو مارکو پلیئر کے طور پر چنا ہے۔ بلفاسٹ نے شاہد آفریدی اور جے پی ڈومینی کو لیا ہے۔ ڈبلن نے اوئن مورگن اور پاکستان کے بابر اعظم کو چنا ہے ۔ ایڈن برگ کے لئے مارٹن گپٹل اور کرس لین، گلاسگو کے لئے برینڈن میک کولم اور ڈیل سٹین روٹرڈیم کے لئے راشد خان اور لک رانچی ایکشن میں ہونگے۔ ڈرافٹ تقریب میں محمد عامر ،فخرزمان، بین کٹنگ،کولن انگرام،حسن علی بھی لیئے گئے ہیں بھارت کے سابق کرکٹر انیل کمبلے ٹورنامنٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں ۔ احمد شہزاد ایمسٹرڈم میں حسن علی کے ساتھ ہونگے۔ شاہد آفریدی کی بلفاسٹ ٹیم میں محمد نواز بھی ہونگے۔ اوئن مورگن کی ڈبلن ٹیم میں بابر اعظم، محمد عامر ہونگے ۔ گلاسگو ٹیم میں عثمان شنواری ، روٹرڈیم میں شاہین آفریدی، فخر زمان، انور علی ہونگے۔ میچز 3شہروں ڈبلن، ایمسٹرڈیم اور ایڈن برا میں 30 اگست سے 22 ستمبر کے درمیان ہونگے۔

تازہ ترین