• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑکر مستقبل سے متعلق غیریقینی کا شکار

لندن (جنگ نیوز) جنوبی افریقا کے سابق کرکٹ کپتان ابراہم ڈیویلیئرز مستقبل سے متعلق غیریقینی کا شکار ہیں۔ انہوں نے گذشتہ برس 23مئی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، اس کے بعد وہ سوائے ٹی 20لیگز میں شرکت کے کچھ اور نہیں کر رہے۔ وہ انگلش ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن میں ہیں، وہ مڈل سیکس کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا عمل آسان نہیں۔ بلاشبہ میں اپنے گھر میں زیادہ وقت رہتا ہوں، اہلخانہ کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے، والدین اور بھائیوں سے مستقل ملاقات رہتی ہے، میں خوش ہوں لیکن زندگی میں توازن قائم رکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ میں پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کروں گا۔ اب کوشش کررہا ہوں کہ زندگی گذارنے اور مصروف رہنے کا کوئی سہارا تلاش کروں، میری نظر پراپرٹی بزنس پر ہے، یونیورسٹی آف کیپ ٹائون اس شعبے میں سائوتھ افریقن کرکٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تین کورسز کراتی ہے۔ میں اس پر کام کررہا ہوں۔ میرے سسر بھی پراپرٹی بزنس سے وابستہ ہیں ہوسکتا ہے میں بھی جلد اس سے منسلک ہوجائوں۔

تازہ ترین