• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹی 20 :ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بیٹنگ،بابر کے35رنز

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹی20بلاسٹ کے ابتدائی میچ میں ہی رنگ جمادیا۔ انہوں نے صرف 43گیندوں پر 88 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مڈل سیکس نے ایسیکس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ایسیکس نے 6 وکٹ پر 164 رنز بنائے، مڈل سیکس نے میچ 17 اوورز میں جیت لیا ۔ادھر ووسٹر شائر نےناٹس کلاواز کو 28 رنز سے ہرادیا، ورلڈ کپ ہیرو معین علی کی 4 وکٹیں بھی ان کی ٹیم کو نہ جتواسکیں ۔ سمرسیٹ نے گلیمورگن کو 8 وکٹ سے زیر کیا ۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 23 گیندوں پر 35 رنز بنائے ۔
تازہ ترین