• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے سری لنکن پلیئرز نروشن ڈکویلا، گونا تھلاکا اور اسپنر دھنن جایا کے ساتھ سنداکن کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ انگلینڈ کی اڑان بھرنے والے سرنگا لکمل، جیون مینڈس، سری وردھنا اور جیفری ونڈرسے کو ڈراپ کردیا گیا ہے ۔2017 میں آخری مرتبہ سری لنکا کے لئے کھیلنے والےشیہان جے سوریا، دوشان سوناکا،امیلا اپنسو اور لاہیرو کمارا کو بھی 22 رکنی دستے کا حصہ بنایا گیا ہے،کرونا رتنے بدستور قیادت کریں گے،اینجلیو میتھیوز اور لاستھ ملنگا بھی شامل ہیں ،ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں 3 ون ڈے میچز کھیلے گی ۔
تازہ ترین