• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنج فٹبال کیلئے قومی جونیئر ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے لئے 20 رکنی قومی جونئیر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ قیادت دانیال حسین بخاری کریں گےجبکہ اسد اللہ نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز انائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغرعلی، عباس خان، انور شاہ ، یاسر خان اور مراد خان شامل ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی فضل غفار اور برہان بوبی ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض جبکہ ٹیم منیجر کے فرائض رانا تنویر احمد ہیں۔
تازہ ترین