• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے لئے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام منگل تک مکمل ہوجائے گا، اسٹیڈیم میں فیلڈ جیوری کے روم کو بہتر بنایا جارہا ہے، تاہم وی آئی پی باکس جس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، اس کی تزئین و آرائش کاکام تاحال شروع نہیں ہوسکا، دوسری جانب انکلوژر کی نشتوں کی صفائی وستھرائی کام خاصی حد تک مکمل ہوگیا ہے، اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے ساتھ فٹ پاتھ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، نئے پتھر لگائے گئے ہیں، جبکہ گرل پر رنگ و غن کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین