• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈکپ میں ناکامی،سری لنکن کوچز پربجلی گرنے کا امکان

کولمبو (نیوز ایجنسیز) کرکٹ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کوچز پر بجلی گرسکتی ہے۔ وزیر کھیل ہارین فرنینڈو ہیڈ کوچ ہتھوراسنگھے تمام کسی معاون کوچ کو مزید وقت دینے کو تیار نہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کا بورڈ حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر کھیل نے ورلڈکپ سے قبل ہی کوچز کو تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم اب وہ واضح حکم دے چکے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد نئی تقرریاں کی جائیں۔ ورلڈکپ میں ناکام مہم کے بعد کوچنگ اسٹاف ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کی لہر نے ایشیا کےچاروں ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کو لپیٹ میں لیا ہے۔ بنگلہ دیش نے میگا ایونٹ کے بعد ہیڈکوچ اسٹیو رہوڈز اور ان کے معاونین کو برطرف کردیا ہے۔ بھارت نے پورے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے اشتہار دیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے عہدے کے مدت ٹورنامنٹ کے ساتھ ختم ہوچکی ہے۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اب سری لنکا میں بھی اکھاڑ پچھاڑ ہونے والی ہے۔ سری لنکن ہیڈکوچ ہتھورا سنگھے پر کافی دبائو ہے لیکن وہ کہہ چکے ہیں کہ میرے معاہدے کے 16ماہ باقی ہیں، امید ہے کہ معیاد مکمل ہوگی تاہم اب ایسا مشکل دکھائی دیتا ہے۔
تازہ ترین