• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اور گیسلر کے درمیان باکسنگ فائٹ آج ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد بلال انڈونیشیا میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں اب ایک کے بجائے دو ٹائٹل مقابلوں میں فائٹ لڑیں گے۔ بلال اور گیسلر اے پی کے درمیان ہفتے کو مقابلہ ہوگا۔ دونوں باکسر ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والے سلور ایشیا ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے سائوتھ ایشیا ٹائٹل کے لئے فائٹ کر رہے ہیں۔ محمد بلال نے کہا کہ ایشیا سلور ٹائٹل فائٹ کھیلنے آیا تھا مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ ساوتھ ایشیا ٹائٹل کا مقابلہ بھی طے ہے۔ دونوں ٹائٹل جیتنے کے لئے پر عزم ہوں۔ عوام میری کامیابی کے لئے دعا کرے۔
تازہ ترین