• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں بچوں سمیت 5افراد جاںبحق اورپو لیس اہلکار زخمی ہوگیا،تفصیلا ت کے مطابق کلفٹن دعا ہوٹل کے قریب واقع پام بیچ اپار ٹمنٹ کی لفٹ میں پھنس کر 13سالہ حسن جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنے پر ایدھی کی امدادی ٹیم جا ئے حادثہ پر پہنچ گئی اور کو جناح اسپتال منتقل کیا،گڈاپ سٹی تھانے کی حدود ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار کاٹائر پھٹنے سے کار ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 11سالہ ماجد ،35سالہ قربان ولد جان محمداور 39سالہ حضور بخش ولد جان محمد جاں بحق ہوگئے ،جن کی لاشیں قریبی نجی اسپتال منتقل کی گئیں،سعید آباد تھانے کی حدود حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ پولیس اہلکار افتخار شاہ ولد سید عظمت شاہ شدید زخمی ہوگیا ،جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5سے سُپرہائی وے کےدرمیان روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاون میں واقع گھر کے پانی کے ٹینک میںگرکر 8سالہ بچہ فواد ولد عبداللہ جاں بحق ہو گیا ، بچے کی لاش نجی اسپتال لائی گئی جہاں سے اہل خانہ لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

تازہ ترین