• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے زخمی مزدور رہنماء اشرف علی انتقال کر گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سوک سینٹرکی حدود میں فائرنگ سےزخمی ہونے والے ایس بی سی اے کے ریٹائر ملازم اور سینئرمزدوررہنماء سید اشرف علی انتقال کر گئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ظفراحسن نے سید اشرف علی کے قتل پر اپنے گہرے رنج ودکھ اورشدیدمذمت کااظہارکیاہے ۔انہوں نے کہاہے کہ مقتول کی ایس بی سی اے کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور مزدورجدوجہد کے سلسلے میں اہم کرداررہاہے ، سوک سینٹرکی حدود میں قتل کی واردات باعث تشویش بھی ہے اس حوالے سے سیکورٹی کو مزید بہتربنایاجائے تاکہ آئندہ کسی واردات اورایسے افسوسناک واقعہ کوروکاجاسکے۔

تازہ ترین