• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی سے کام کے معیار میں بہتری آتی ہے، ملک فیاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض اعوان نے کہاہے کہ ضلع جنوبی میں جاری ترقی کے سفر میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدت لارہے ہیں ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والی مشینری میں جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے نہ صرف کام کے معیار میں مزید بہتری آئے گی بلکہ وقت کی بچت اور منصوبوں کے دیرپا ثمرات حاصل ہوں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرزاآدم خان روڈ پرمیراں ناکہ تا بکرامنڈی نئے تعمیر کئے جانے والے روڈ کی کارپٹنگ سے قبل سڑک کی اسکریپنگ کے جاری کام کے معائینے کے موقع پرکیا چیئرمین کاکہنا تھا کہ سڑکیں درحقیقت ترقی کی منازل طے کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہیں اور ذرائع مواصلات میں سڑکوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے جو عوام کیلئے سفر کے علاوہ اجناس ودیگر سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے کام آتی ہیں ہماری کوشش ہے کے عوام کے بلدیاتی مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جائے۔

تازہ ترین