• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کاقتل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 20/Cمکان نمبر 134Cمیں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں 37سالہ ابرار ولد گل دراز خان اور اس کی اہلیہ30سالہ شہابہ بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو جناح اسپتال منتقل ، پولیس کے مطابق علا قہ مکینوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 15خول تحویل میں لے کر فرانزک لیباریٹری بھیج دیے، پو لیس کے مطابق مقتول ابرار اور شہابہ نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور گزشتہ چھ ماہ سے کراچی میں روپوش تھے ،مقتولین کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین