• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مجرموں محمد فیصل اور محمد رفیع کی اپیل منظور کرتے ہوئے نیب عدالت کی سزا کالعدم قرار دیدی،استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل نے محمد رفیع سے صدر کے علاقے میں 400گز کا پلاٹ خریدا تھا۔ نیب حکام کے مطابق پلاٹ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے جس کی غیر قانونی خریدوفروخت کی گئی،وکیل صفائی خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن سےغیرقانونی طورپرنیب عدالت منتقل کیاگیا،نیب کورٹ میں مقدمہ چیئرمین نیب کےذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین