• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے نرسز کے مطالبات پورے کرنے اور نوٹیفکیشن جاری کرنے پرنرسز نے 15روز بعد احتجاج ختم کر دیا،جس پر مریضوں نے تھوڑا سکھ کا سانس لیا،قبل ازیں جمعہ کو بھی نرسز کا احتجاج جاری رہا ۔ نرسز نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی،احتجاج کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور صحت کی سہولیات متاثر ہوئیں،بعد ازاں مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب احتجاجی نرسوں کے پاس پہنچ گئے اور ان کے مطالبات سے متعلق نوٹیفکیشن نرسز الائنس کے رہنماؤں کے سپرد کیا سیکرٹری محکمہ صحت بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پرمشیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت نے وعدے کے مطابق نرسوں کے مطالبات پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سندھ حکومت پہلے روز سے ہی نرسوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے بعض نام نہاد لوگوں نے حکومت اور نرسز الائنس کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی تھی،میں سازشی عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ اس طرح کی حرکتیں بند کریں ورنہ ان سے قانونی طریقے سے نمٹیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت وعدوں کی تکمیل اور عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے،وفا قی حکومت نے افرا ط زر اور مہنگا ئی پر تو جہ نہ دی تو وہ دن دو ر نہیں جب لو گ سڑ کو ں پر نکلیں گے،مطالبات پورے ہونے پر نرسز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔
تازہ ترین