• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں سندھ ایچ ای سی مخمصے کا شکار ہے ،ڈاکٹرعاصم حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے مستقبل میں یونیورسٹیوں کی مالی امداد میں بھی کٹوتی ہو گی۔ خدشہ ہے کہ کئی جامعات معاشی بوجھ سنبھالنے سے قاصر ہوں گی کیونکہ ان کے پاس حکومتی امداد کے علاوہ کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سرکاری ایوارڈ یافتہ سابق طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ابھی تک مخمصے کا شکار ہے کیونکہ مالی امداد ابھی تک فیڈرل اور سندھ حکومتوں کے ہاتھوں میں ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے اس موقع پر یونیورسٹی کی ترقی کا جائزہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ سابق طلباء کے اعزاز میں ہونے والی یہ تقریب موجودہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کالج کے کے ان روشن ستاروں کی تقلید کر سکیں۔
تازہ ترین