• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کیخلاف نئے قوانین اور پالیسیاں ماننے کے پابند نہیں،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کراچی کے رئیس قاری محمد عثمان نے کہاہے کہ مدارس کی ازسرنورجسٹریشن اور انٹرومیٹرک کے مضامین کو لازمی قرا ر دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مدارس کے خلاف نئے قوانین اور پالیسیاں ماننے کے پابند نہیں،یکسر مسترد کرتے ہیں۔دینی مدارس کی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ مدارس کے حوالے سے یہ فیصلے دراصل سلیکٹڈ وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کا پہلا تحفہ ہے،۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس یتیم اورلاوارث نہیں ہیں کہ جب چاہے ان پر بیرونی فیصلے مسلط کئے جائیں۔
تازہ ترین