• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 97 فلسطینی زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج سے غزہ پٹی میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 97 فلسطینی زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 2 صحافی اور 4 طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں ،غزہ کی وزارت صحت سے جاری ہونےو الے ایک بیان میں کہاگیا کہ ان میں 49 افراد ایسے ہیں جنہیں سیدھی گولیاں ماری گئی ہیں۔گزشہ ہفتے سرحد کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 55 افراد زخمی ہوئے جبکہ 33 افراد کو گولیاں لگی تھیں۔اسرائیل نے غزہ پر ہونے والی ان جھڑپوں کے بارے میں کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

تازہ ترین