• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی لڑکی کا قتل ،بھارتی شہری کو 10 سال قید

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی ساحلی ریاست گووا میں 2008 میں 15 سالہ برطانوی لڑکی کو منشیات دینے اور قتل کے جرم میں عدالت نے ایک شہری کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس آر دی دھنوکا اور پرتھوی راج چاوان نے بھارتی شہری سیمسن ڈی سوزا نے برطانوی لڑکی اسکار لیٹ کیلنگ پر حملے کے مقدمے میں بریت کے خاتمے کے دوسرے روز ہی انہیں سزا سنا دی ہے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔برطانوی لڑکی کی والدہ فیونا میک کیوآن کے وکیل وکرم ورما کا ریاست گووا کے دارالحکومت پانجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ میں عدالت کے اس فیصلے سے خوش ہوں۔

تازہ ترین