• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں رول آف لاء ہونا چاہئےجس پر بھی کوئی الزام ہے اس کو کلیئر کرے اور باہر آئے نیب نے وزیروں سمیت پی ٹی آئی کے بھی کئی لوگوں کو گرفتار کیا تو کیا یہ بھی پی ٹی آئی کروا رہی ہے حکومت کا گرفتاریوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی کو نیب نے طلب کیا ادھر جانے کی بجائے پریس کانفرنس کرنے چل دیئے خواجہ آصف کی ممکنہ گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بھی سیالکوٹ شہر کی ہوں خواجہ آصف تین مرلے کے مکان میں رہتے تھے آج ان کے اثاثے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ ان کو وراثت میں کیا ملا اور سیاست میں کیا ملا؟معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے سی ایس ایس امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علموں کو کم از کم ایک سبجیکٹ میں ماہر ہونا چاہئے ، انگلش میں مضبوط بیک گراؤنڈ بہت ضروری ہے، ہسٹری‘ جنرل نالج ‘ معلومات،کرنٹ افیئرز پر مکمل عبور ہونا چاہئے مستقبل کی خبروں پر نظر رکھیں نیوز پیپرز باقاعدگی سے پڑھیں۔ انٹرویو میں پرسنالٹی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت دیکھی جاتی ہے۔ وزیر بلدیات سعید غنی،مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان، پی ٹی آئی کے بانیوں میں شامل باغی رہنما اکبر ایس بابر ،سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان،عون احمد ،نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن علی مہدی بھی شریک گفتگو تھے جبکہ معروف فلم اداکار ندیم بیگ (اصل نام مرزا نذیر بیگ ) کو ان کی 78 ویں سالگرہ پر زبردست ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ‘ ندیم بیگ 19 جولائی 1941 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے ‘1965ء میں گلوکاری سے فلمی سفر کا آغاز کیا ‘ 1967ء میں فلم چکوری سے اداکاری شروع کی۔ساڑھیاں آج کل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں ‘ٹوئٹر ساڑھی کے نام سے بہت ساری ایکٹریس اور سلیبرٹیز مختلف ساڑھیوں میں نظر آرہی ہیں مارننگ شو جیو پاکستان کے ناظرین کی دلچسپی کے لئے عائشہ خالد ‘ دپیکا پڈو کون ‘ جیکلین فرنانڈیز ‘ کرینہ کپور ‘ کنگنا رناوٹ ‘ سونم کپور ‘ شبانہ عظمی کی ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کی گئیں ۔ چھ کروڑ ملین ڈالر مالیت کا سونے کا سکہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر نصب کردیا گیا ہے جس کی وڈیو بھی ناظرین کے لئے شیئر کی گئی۔

تازہ ترین