• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتاپور راہداری منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ کرتاپور راہداری منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت بھی کی کہ کرتاپور راہداری کیلئے جن مقامی افراد سے زمین حاصل کی گئی ہے پنجاب حکومت ان کو رقوم کی ادائیگی فوری طور پر ممکن بنائے۔
تازہ ترین