• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی:احتساب کمیشن اخراجات، ریکوری تفصیل بتائیں، اپوزیشن

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے احتساب کمیشن کےاخراجات، زیرسماعت مقدمات اور ریکوری کی تفصیلات طلب کر لیں، وزیر قانون سلطان محمدخان نے کہا کہ سابقہ صوبائی احتساب کمیشن کواس اسمبلی نے ختم کرنے کے بل کی منظوری دی، نیب اب آزادانہ طریقے سے کام کررہاہے اسلئے احتساب کمیشن ختم کیاگیا، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا کہ احتساب کمیشن ختم بھی ہے اورڈی جی کام بھی کررہاہے اورکمیشن ارکان کو جواب بھی نہیں دیتا،صوبائی احتساب کمیشن پرجتناخرچہ ہواہے وہ ایوان میں لایاجائے، احتساب کمیشن نے کتنے لوگ گرفتار کئے ؟ اورکتنے رہاہوئے جس پر وزیرقانون نے کہا کہ اب احتساب کمیشن ختم ہوچکاہے،اثاثے محکمہ سٹیبلشمنٹ وایڈمنسٹریشن کومنتقل ہورہے ہیں۔
تازہ ترین