• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی، پولیس اور کارکنوں میں تصادم، متعدد گرفتار

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کو جاتی امراء سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں۔اس موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان عدالت کے باہر نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کے حق اور حکومت مخالف نعرے بازی کررہے تھے اس دور ان پولیس اور مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس پر پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین