• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبد الکریم بلوچ کا سوئم،اسکاوٹس رہنماؤں کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیف کمشنر حاجی عبد الکریم بلوچ کے انتقال پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ ، پیٹرن انچیف محمد صدیق میمن ، جسٹس (ر) حسن فیروز ، سید اختر میر نے تعزیت کا اظہار کیا اور اسکاؤٹنگ میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی اسکاؤٹنگ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کے انتقال سے ہم ایک اچھے اسکاؤٹ لیڈر اور ماہر تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء سابق چیف کمشنر حاجی عبد الکریم بلوچ کی فاتحہ سوئم میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوس ایشن کے پیٹرن ممبر جسٹس (ر) حسن فیروز ، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر ، ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا کمشنر فرقان احمد ،۔ریسکیو کمشنر طاہر شیخ ،اسکاؤٹ آرگنائزر محمد جاوید ،سینئر اسکاؤٹ لیڈر اشفاق بیگ اور ولی محمد نے شرکت کی ۔ ان کی فاتحہ سوئم بلوچستان کے شہر خصدار میں منعقد ہوئی جس میں عمائدین شہر ، عزیزو اقارب ،اساتذہ اور اسکاؤٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادوں طارق کریم ، ظاہر کریم ۔ خالد کریم اور راشد کریم سے اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ حاجی عبدالکریم بلوچ بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز ان کا کراچی میں انتقال ہوا جبکہ تدفین ان کے آبائی گائوں میں ہوئی۔
تازہ ترین