• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرواز کی کراچی سے اسلام آباد آمد میں تاخیر سے صدرعارف علوی کی کراچی روانگی کی فلائٹ متاثرہوئی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جمعہ کو وفاقی دارلحکومت سے کراچی روانگی کا شیڈول کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کی تاخیر سے آمد کے باعث بری طرح متاثر ہو گیا اور صدر مملکت صبح 9 بجے کے بجائے سوا بارہ بجے کراچی کیلئے روانہ ہوئے صدر مملکت نے پی کے 301 پر صبح 8 بجکر 55 منٹ پر کراچی روانہ ہونا تھا ۔لیکن کراچی سے آنے والی پی کے300 لیٹ ہوگئی اوریہ فلائٹ دن دس بج کر40 منٹ پراسلام آبادپہنچی۔مذکورہ جہازجب پی کے301بن کرواپسی کے لئے تیارہواتواس کاایک ٹائرخراب ہوگیاجسے تبدیل کیاگیااوراس کے بعدجہازکی سرچنگ کرکے بورڈنگ کی گئی۔صدرمملکت11بج کر10 منٹ پرایوان صدرسےاسلام آبادائرپورٹ پہنچے اور12بج کر5 منٹ پرجہازمیں سوارہوئے اور12بج کر21منٹ پرجہازنے کراچی کے لئے اڑان بھری۔
تازہ ترین