• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ضروری، آرمی چیف

راولپنڈی(پرویز شوکت، وقائع نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار میں شراکت داری کےوسیع ترین مواقع موجودہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں دفاعی پیداوار کے حوالے سے دو روزہ قومی سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف نے کہا کہ دفاعی صنعت میں خود انحصاری کیلئے پبلک پرائیوٹ شراکت داری وقت کا تقاضا ہے۔ اس ماڈل کو فروغ دینے سے پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کرے گی، ملکی دفاع کو بہتر بنانےکیلئے سرکاری اورنجی اداروں کا دفاعی پیداوار میں اشتراک ضروری ہے۔وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور فواد چوہدری نے دفاعی صنعت کے فروغ کیلئے تجاویز دیں جبکہ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قومی سلامتی میں دفاعی صنعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل پارکس کے قیام سمیت حکومت کو پالیسی سطح پر سفارشات پیش کی گئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز بھی دی گئی۔ سیمینار میں وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں، چیمبر آف کامرس اور دفاعی پیداواری اداروں کی نمائندوں نے شرکت کی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینارمیں دفاعی پیداوار کی صنعت کو درپیش چیلنجوں کا احاطہ کیا گیا۔

تازہ ترین