• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،6وزراء کے محکمے تبدیل،اسلم اقبال وزیر اطلاعات

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیراعظم کی منظوری سے پنجاب کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،وزارت اطلاعات سمیت 6وزراءکےقلمدان تبدیل کردیئے گئے جبکہ محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھی ہے،وزیرقانون راجہ بشارت کوسوشل ویلفیئراوربیت المال کااضافی چارج،صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن ہولڈنگز دیدی گئی ،اسلم اقبال وزیر اطلاعات بن گئے ہیں،قبل ازیں یہ وزارت راجہ بشارت کو دی گئی تھی۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تازہ ترین