• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگل شدہ اشیاء کی فروخت میں ملوث تاجروں سے سختی سے نمٹیں گے، ایف بی آر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ایسا کرنے سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،درآمد کند گا ن درآمدی سامان کی انڈر انوائسنگ اورمس ڈکلیریشن نہ کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔ترجمان کسٹمز کے مطابق چیئرمین ایف بی آرنے تاجروں کے نام ایک پیغام میں انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت اور ذخیرہ کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر اسمگل شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث تاجروں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا ۔
تازہ ترین