• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ،افغانستان چین کے سہ فریقی مذاکرات امن کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغانستان اور چین نے پاکستان کے ان اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے جو وہ افغانستان میں دیرپا امن کے قیام اور وہاں استحکام کیلئے تسلسل کے ساتھ کررہا ہے، دونوں ملکوں نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کی بھی تعریف کی، پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کا دور جمعہ کو اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی حفیظ چوہدری، چینی وفد کی سربراہی چینی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور افغانستان کی موسیٰ عارفی نے کی، مذاکرات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افغان امن عمل کو افغان عوام اور افغان قیادت کے ذریعے آگے پہنچایا جائے گا جبکہ تین ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی غور وغوض کیا گیا۔
تازہ ترین