• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزامات مسترد،افغانستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے،پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے افغانستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے تناظر میں پاکستان پر لگائے جانیوالے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی سطح پر’’ بلیم گیم‘‘ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی نفی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کو متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے باہمی تعلقات سے حل کرنے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے امید ہے کہ افغانستان اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین