• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع، آج پہلے تاریخی صوبائی انتخابات، 16 نشستوں پر 285 امیدوار

پشاور(گوہرعلی خان)قبائلی اضلاع میں آج پہلے تاریخی صوبائی انتخابات ہونگے، صوبائی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں کیلئے 6اضلاع اور7 ایف آرز میں 285 امیدواروں کے درمیان میدان سجے گا،ایک ہزار897پولنگ اسٹیشن قائم ،554 زیادہ حساس،614 حساس قرار، شکایات ازالہ کیلئے سیل قائم،فوج کے دستے تعینات ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے جبکہ جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عملہ کو بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی مواد حوالے کردیا گیا،انتخابات میں مجموعی طور پر 28,01,837ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 16,71,308اور خواتین کی تعداد11,30,529 ہے،پولنگ کے عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے پاک فوج کے دستے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کر دئیے گئے ہیں،پریذائڈنگ افسران کے علاوہ دیگر عملہ اور ووٹرز کے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایک ہزار897پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک ہزار15کو حساس اور حساس ترین قرار دیا گیا ہے،پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین