آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ ربیع الثانی 1441ھ 16 دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اکثریت ثابت کردی، چیئرمین سینیٹ کے اعتراضات مسترد، مستعفی ہوجائیں، اپوزیشن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، جنگ نیوز ) اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر 60سینیٹرز کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے اکثریت ثابت کردی، چیئرمین سینیٹ کے اعتراضات مسترد ہوگئے، اب وہ مستعفی ہوجائیں،حاصل بزنجو نے کہاکہ شاہد خاقان کی گرفتاری دبائو ڈالنے کی کوشش ،اپوزیشن جھکے گی نہیں،دوسری جانب غفور حیدری، شیری رحمن،ظفرالحق نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ حکومت ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا تھا گزشتہ روز ہمارے اجلاس میں 55سینیٹرز شریک تھے جبکہ پیر کو ہونیوالے اجلاس میں ہمیں امید ہے 60 یا اس سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوگی جس کا مطلب ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا اگر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ملتوی یااس کیلئے کوئی حربہ استعمال کیا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی، سینیٹ کا اجلاس بلاکر ووٹنگ کروائی جائے جس سے ثابت ہوکہ اکثریت

کس کی ہے، شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرکے اپوزیشن سینیٹرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی ، ہوسکتا ہے مزید گرفتاریاں بھی ہوں لیکن اپوزیشن کسی بھی دباؤ سے جھکے گی نہ پیچھے ہٹے گی۔

اہم خبریں سے مزید