• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازکے انٹرویوسنسرکرنے کی ضرورت نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویوز سنسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے،سینسر شپ ایک مرتا ہوا تصور ہے، خیالات کی لڑائیاں سینسر شپ سے قابو میں نہیں آتیں۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کا مقابلہ سیاست سے ہی ہوسکتا ہے‘جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ 2019 میں وہ سینسر شپ سے معاملات چلائیں گے تو وہ پچھلی دنیا میں رہتے ہیں‘جو بات دل میں ہو وہ نہ کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، جو محسوس کرتا ہوں کہہ دیتا ہوں‘سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے لطیفے اور میمز بنائے جانے سے متعلق فواد چوہدری نے کہاکہ یہ عوامی زندگی کا حصہ ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چند سوشل میڈیا گروپس پیسے لے کر کسی کے بھی خلاف ٹرینڈ بنا دیتے ہیں۔پی ٹی آئی کے آفیشل پیجز سے ایسا نہیں ہوتا‘وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب صحافی، سیاستدانوں کو ٹرول کرتے ہیں تو انہیں بھی ٹرولنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
تازہ ترین