• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ائیرپورٹ:شارٹ سرکٹ سےبیسمنٹ میں آتشزدگی، بجلی بند

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیسمنٹ میں جمعرات کو الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر بجلی کی فراہمی کی وجہ بند رہی جس سے بڑی حد تک مشکلات پیدا ہوئیں مسافروں کے مطابق انٹرنیشنل ٹرمینل پر عازمین حج کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ غیرملکی اور ملکی مسافروں کو کئی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے بعد لگنے والی آگ کے بعد ایئر پورٹ کی بجلی فراہمی بحال کردی گئی ہے کچھ جگہو ں پر سیکیورٹی کی وجہ سے ٹیسٹ جاری ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک روانگی اور آمد کے لاؤنجزاور ملحقہ علاقوں میں جنریٹرزسے بجلی فراہمی جاری ہے اور اب پورے ائیرپورٹ پر بجلی بحال ہے۔
تازہ ترین