• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کراچی میں میں سرمایہ کاری کرے،مئیر وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہےکہ وہ پاکستان خصوصاً کراچی میں سرمایہ کاری کرکے ایک بڑی منڈی سے فائدہ اٹھائیں ان کے سرمائے کو ہر ممکن تحفظ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، سی پیک کے بعد پاکستان تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک کی صف شامل ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں سسٹر سٹی انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس کانفرنس سے دنیا کے 30ممالک کے 500سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں، افتتاحی اجلاس سے میزبان میئر ہوسٹن سیلوسٹر ٹرنر (Sylvester Turner) کے علاوہ آسٹریلیا، جرمنی، انڈونیشیا، کوریا، سائوتھ افریقہ اور دیگر ممالک کے بڑے شہروں کے میئرز اور نمائندوں نے بھی خطاب کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے خطاب میں عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان اور خصوصاً کراچی کا دورہ کریں جہاں امن و امان بہتر ہے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو وہ تمام سہولتیں مہیا کرنے کیلئے تیار ہے جو کسی اچھے تجارتی مرکز میں مل سکتی ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے بارے میں کسی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے ، انہو ںنے کہا کہ ہم کراچی کی رونق کو دکھانے ہوسٹن آئے ہیں۔
تازہ ترین