• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی جلسہ ، ریلیاں نکالی گئیں،مصطفیٰ کمال کا خطاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام اتوار کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی ہے، اہم رہنمائوں نے مارکیٹوں ، اور علاقوں کا دورہ کیااور لوگوں سے ملاقات کی، پی ایس پی کے تحت جمعے کی شب مختلف ڈسٹرکٹس سے ریلیاں نکالی گئی جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی باغ جناح گراؤنڈ پر اختتام پذیرہوئی،مصطفیٰ کمال نے خطاب بھی کیا۔ ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں پراپنے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھائے پاکستان اور سید مصطفٰی کمال کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے رہے، عوام کی جانب سے مختلف مقامات پرریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ریلی کے لیے کراچی بھر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نغمے بج رہے تھے، ریلی اور کیمپس پر کارکنان والہانہ رقص کرتے رہے۔ ریلی کے دوران پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوئی، باغ جناح گراونڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ اتوار کو باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی عظیم الشان جلسہ کرے گی۔
تازہ ترین