• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند ہندوئوں کے ہاتھوں مویشی چوری کے الزام میں تین افراد قتل

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مویشی چوری کے الزام میں تین افراد کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں ’گاؤ ماتا‘ کی حفاظت کے نام پر تین افراد کو مویشی چوری کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا جبکہ چوتھےشخص کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ہلاک افراد ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے کہ گاؤں کے لوگوں نے انہیں روک لیا اور گایوں کی چوری کے الزام میں اُن پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتولین کے گاؤں کے لوگوں نےاسپتال کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ 2015 سے لے کر اب تک 44افراد گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین