• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی کااے جی این قاضی فارمولے کوغیر آئینی قراردینے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (ناصر چشتی/ خصوصی نمائندہ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے اے جی این قاضی فارمولے کو غیر آئینی قرار دینے کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا ،کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سنیٹر شمیم آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا،کمیٹی نے کہا اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بجلی کی قیمت کی ادائیگی اس فارمولے کے لئے کس طرح ٹرم غیر آئینی استعمال کی گئی ہے،یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ایجنڈا پر اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں ہو گی جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سندھ کے مقام چشمہ یا ڈی آئی خان سے ژوب کی پانی کی فراہمی کےلئے کوئی فیزیبلٹی سٹڈی نہیں کی گئی۔ وزارت آبی وسائل نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت کی اجازت کے بعد ایک تفصیلی فیزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے گی، چیئرمین کمیٹی سنیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ منصوبوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کو ختم کیا جائے کیونکہ اس وجہ سے منصوبے یاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین