• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب امام کراچی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر بنا دیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس۔II کراچی کے ان لینڈ ریونیو کمشنر ڈاکٹر آفتاب امام کا تبادلہ کرکے ان کو کراچی کے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کا چیف کمشنر آئی آر (او پی ایس) تعینات کر دیا ہے۔ جمعہ کی شام اسلام آباد ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے سیکرٹری مینجمنٹ آئی آر۔ II عامر جاوید کے دستخطوں سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر1833/آئی آر/2019/1جاری کیا ہے۔ دریں اثناء آئی آر سروس کے بنیادی سکیل نمبر20 کے افسر پیر خالد احمد قریشی ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر حیدرآباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
تازہ ترین