• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں طارق کا مزید تین روزہ ریمانڈ، گھر پر بھی چھاپہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سول جج شائستہ خان کنڈی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم میاں طارق محمودکو مزید3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ان کے گھر پر بھی گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، جمعہ کو ایف آئی اے نے 2 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پرملزم میاں طارق محمود کو عدالت پیش کر کے ملزم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا میاں طارق محمود پر تشدد نہیں ہوا ، اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ملزم سے ریکوری اور اس کی نشاندہی سے گرفتاریاں بھی کرنی ہیں ، وکیل صفائی نے مزید ریمانڈکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کی جانب ملتان میں میاں طارق محمود کے گھر پر مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا کئی دنوں سے لاپتہ ہے ، 10جولائی سے میاں طارق اداروں کی تحویل میں ہے لیکن 16جولائی کو اسے منظر عام پر لایا گیا ، اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا پہلے ریمانڈ میں ابھی تک کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر تفتیشی افسر نے بتایا یو ایس بی کا فرانزک کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس پر ملزم نے کہا یو ایس بی اس نے خودایف آئی اے کو فراہم کی ہے ، عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
تازہ ترین