• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشدملک کی متنازع ویڈیوپنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادی گئی

اسلام آباد (این این آئی)جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری بھجوا دی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائیگی‘یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آڈیو اور ویڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ‘ذرائع نے بتایاکہ فرانزک کے دوران الیکٹرانک جعل سازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق مکمل فرانزک ٹیسٹ کیلئے ریکارڈنگ ڈیوائس کا موجود ہونا ضروری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کو ابھی تک ویڈیو بنانے والی ڈیوائس نہ مل سکی، ڈیوائس نہ ملنے کے باعث ویڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوائس موجود ہو تو فرانزک ایک سے دو روزمیں مکمل ہو جاتی ہیں۔
تازہ ترین