• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسہ واپس لینے کیلئے انہیں 9اسٹار جیلوں کی بجائے میانوالی جیل میں رکھیں ،شیخ رشید

میانوالی(ایجنسیاں)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک لوٹنے والے چوروں کو 9 اسٹار ہوٹل نماجیلوں میں رکھا ہوا ہے‘ ان کو ایک مہینے کے لئے میانوالی جیل میں ڈال دیں تو یہ سارے پیسے نکال دیں گے‘ ،777جہاز کی بجائے وزیراعظم معمول کی پرواز پر عام مسافر کی طرح امریکہ جائیں گے‘ یہ ہوتی ہے حقیقی تبدیلی‘عوام اور ہمیں یقین ہے کہ عمران خان اپنی صلاحتیوں کے ذریعے آئی ایم ایف کے قرضوں کو ری شیڈول کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور افغانستان میں امن بھی لے آئیں گے۔جمعہ کو میانوالی ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اربوں کی کرپشن کرنے والوں کو نائن سٹار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین