• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) کانگریس جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو یوپی پولیس نے گرفتار کر لیا۔پریانکا گاندھی بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈسٹرکٹ سونبھادرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کی تعزیت کرنے جارہی تھیں جہاں انہیں راستے میں ہی روک لیا گیا۔بدھ کو سونبھادرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے تین خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔پریانکا گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر انہیں متاثرہ خاندان سےملنے سے کیوں روکا گیا۔
تازہ ترین