• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلربننے کے جوقابل نہیں وہ مشیر اوروزیر بن گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر بننے کے قابل نہیں تھے ان کو وزیراور مشیر لگادیا گیا، اب گاڑی کا ڈرائیور تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے،میاں اسلم اقبال کو صنعتی سیکٹر تباہ کرنے پر اطلاعات کی وزرات انعام میں دی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں وزراء کی تبدیلیوں پر ردعمل میں کہا پنجاب کے 45وزیراور مشیر صرف عوام کے پیسے پر عیاشی کرنے آئے ہیں۔پنجاب کے تاجروں کو اربوں کا ٹیکہ لگانے والے سے استعفیٰ لینے کی بجائے نوازشات کی بارش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ ،سپیکر شپ اور وزارت قانون کے بعد اطلاعات کا محکمہ بھی (ق) لیگ کو دے دیا گیا ہے۔آج پنجاب میں (ق) لیگ کی حکومت مکمل ہو گئی ہے۔
تازہ ترین